پاک فضائیہ کے سربراہ کا چینی فضائیہ کے ساتھ مشترکہ ہوائی مشق شاہین- III کا معائنہ

اتوار 25 مئی 2014 08:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ (PLAAF) کی مشترکہ ہوائی مشق شاہین- III کے آخری مرحلے کا معائنہ کیا جو پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہوئی۔ چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔ مشترکہ ہوائی مشق کے معائنے کے بعد ائیر چیف نے پائلٹس اور تکنیکی عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اور اس مشق میں حصہ لینے والے دستے سے خطاب کرتے ہوئے اےئرچیف نے کہا، 'دو بہترین پیشی وارانہ فضائی افواج کے درمیان ہونے والی فضائی مشقین نہ صرف ہمارے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ ہمیں ایک دوسرے کے جنگی تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہین -III-کے حقیقی جنگی تناظر میں انعقاد سے دونوں فضائی افواج کے دستوں کو فضائی جنگوں میں استعمال ہونے والی جدید حربی چالوں سے روشناس ہونے کا موقع فراہم ہو گا۔

" چینی فضائیہ (PLAAF) کا دستہ J-10 ااور J-7 لڑاکا طیاروں پر مشتمل ہے جبکہ پاک فضائیہ کےJF-17Thunder، Mirage اور F-7PGجنگی طیار ے اس ہمہ جہت مشترکہ فضائی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔پاک فضائیہ با قاعدگی سے اندرون اور بیرونِ ملک اسطرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے ۔

فضائی مشق ”شاہینIII-“ جو کہ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی تیسری مشقیں ہیں جو کہ ہر سال ایک دفعہ دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

یہ قابلِ ذکر بات ہے کہ اس سلسلے کی دوسری مشق شاہین II گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہوئی۔پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی افواج جیسے امریکی فضائیہ، اطالوی فضائیہ ، ترک فضائیہ اور دوسرے دوست ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ عالمی فضائی مشقوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتی رہتی ہے۔