چاغی،غیر قانونی ایران سر حد پار کرنے پر ایرانی فورسز کی فائرنگ، دو جاں بحق

اتوار 25 مئی 2014 08:25

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء)چاغی سے متصل پاک ایران سر حد سے غیر قانونی ایران سر حد پار کرنے سے ایرانی فورسز کی فائرنگ دو چاغی کے باشندے جاں بحق ہو گئے جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں تفتان گیٹ سے ایرانی حکام نے لیویز کے حوالے کر دی گئی لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سر حد سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر تے ہوئے ایرانی فورسز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عبد المجید ،اور محمد رمضان جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایرانی فورسز نے لاش اپنے تحویل میں لیکر تفتیش کے بعد پاکستان کے سر حدی شہر تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کردی دونوں افراد کا تعلق ضلع چاغی سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :