پاکستان کو امریکہ سے اتحادی سپورٹ فنڈ کے 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر موصول

اتوار 25 مئی 2014 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء)پاکستان کو امریکہ کی جانب سے اتحادی سپورٹ فنڈ کے 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے۔ پاکستان کو اب تک ساڑھے 11 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں قسط موصول ہو گئی ہے۔ اب تک اس مد میں پاکستان کو ساڑھے گیارہ ارب ڈالر مل چکے ہیں۔ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی آخری قسط گیارہ فروری کو پینتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر موصول ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :