آصف زرداری نے نواز شریف کے بھارتی نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو سیاسی دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا

اتوار 25 مئی 2014 08:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے بھارتی نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے فیصلے کو سیاسی طورپر دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ بھارت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ سیاسی طورپر درست ہے ملکی مفاد میں سیاسی لیڈر شپ کو مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں ملکی مفاد میں ایسے فیصلوں کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :