انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کی قدر گرادی، روپے کی نسبت یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

جمعہ 23 مئی 2014 07:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کی قدر گرادی تاہم روپے کی نسبت یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید98.85روپے اور قیمت فروخت 98.90روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدربڑھ گئی اور ایک ڈالر کی قیمت خرید 99.50روپے سے بڑھ کر99.65روپے جبکہ قیمت فروخت99.70روپے سے بڑھ کر99.85روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید136.25روپے سے کم ہو کر136روپے اور قیمت فروخت136.50روپے سے کم ہو کر136.25روپے ہو گئیاسی طرح50پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید168.25روپے سے کم ہو کر167.75روپے اور قیمت فروخت 168.50روپے سے بڑھ کر168روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز روپے کے مقابلے یواے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب25پیسے اور5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.70روپے سے کم ہو کر27.45روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.80روپے سے کم ہو کر26.75روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :