مودی کی تقریب حلف برداری، امریکا کی نمائندہ بھیجنے سے معذرت ، ایسی تقاریب میں شرکت کے لیے ہمار ا اپنا ضابطہ کار ہے،نواز شریف کی جانب سے مودی کو پاکستان آنے کی دعوت کا خیرمقدم کر تے ہیں ، تر جما ن محکمہ خارجہ

جمعہ 23 مئی 2014 07:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء )امریکا نے کہا ہے کہ نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں اس کا کوئی نمائندہ شرکت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی تقاریب میں شرکت کے لیے ہمار ا ایک ضابطہ کار ہے اسی لیے 26 مئی کو ہونے والی تقریب میں امریکا کی جانب سے کوئی نمائندہ بھی شرکت نہیں کرے گا۔ جین ساکی نے کہا کہ امریکا نریندر مودی کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو تقریب میں شرکت کی دعوت او ر نواز شریف کی جانب سے مودی کو پاکستان آنے کی دعوت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہو ں نے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نو منتخب بھا رتی وزیراعظم کو امریکی ویزے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا

متعلقہ عنوان :