شمالی وزیرستان‘ دوسرے دن بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی ،تمام علاقوں میں کرفیو برقرار

جمعہ 23 مئی 2014 07:51

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء )شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔تمام علاقوں میں گزشتہ روز نافذ ہونے والا کرفیو بھی برقرار ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ماچس میں جمعرات کی صبح سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں میں دوسرے روز بھی کرفیو برقرار ہے۔گزشتہ روز سے جاری کارروائی میں 71 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک آفیسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔