تحریک انصاف کے فیصل آبادکے جلسے میں دہشتگردی کاخطرہ ،پنجاب حکومت نے پارٹی کی قیادت کوسیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیا

جمعہ 23 مئی 2014 07:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)تحریک انصاف کے فیصل آبادکے جلسے میں دہشتگردی کاخطرہ ہے ،پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی قیادت کوسیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے 25مئی کوفیصل آبادجلسہ کرناہے ،پنجاب حکومت کے مطابق حساس اداروں کورپورٹ دی ہے کہ جلسہ میں دہشتگردی کاخطرہ ہے ،پنجاب حکومت کے مراسلہ کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ ہے کہ چوہدری اعجازکوآگاہ کردیاہے ۔مراسلہ کے مطابق اپیل میں کالعدم تنظیمیں دہشتگردی کرسکتی ہیں ۔