جسٹس جواد ایس خواجہ نے حلقہ این اے 118 سے متعلق انتخابی عذرداری کا کیس سننے سے معذرت کرلی ، کیس نئے بنچ کے قیام کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کردیا گیا

جمعہ 23 مئی 2014 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) جسٹس جواد ایس خواجہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے متعلق انتخابی عذرداری کا کیس سننے سے معذرت کرلی ہے‘ کیس نئے بنچ کے قیام کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد ریاض ملک بنام حامد زمان کیس جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کیا تھا تاہم جسٹس جواد یس خواجہ مذکورہ کیس میں بیٹھنے سے معذرت کرتے ہوئے بنچ سے الگ ہوگئے۔ کیس کی سماعت کسی اور بنچ میں ہوگی اسلئے عدالت نے کیس دوسرے بنچ میں لگانے یا نئے بنچ مقرر کرنے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کردیا ہے۔