وزارت مذہبی امور نے ایک لاکھ ستائیس ہزار حج امیدواروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرلیا،وفاقی وزیر مذہبی امور سر (آج) 54 ہزار سے زائد خوش نصیب عازمین کو حج مبارک کی نوید سنائیں گے

جمعہ 23 مئی 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)وزارت مذہبی امور نے ایک لاکھ ستائیس ہزار حج امیدواروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرلیا‘ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف (آج) 54 ہزار سے زائد خوش نصیب عازمین کو حج مبارک کی نوید سنائیں گے۔ باوثوق ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زائد موصول ہونے والی درخواستوں کا ڈیٹا مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے ایک حتمی فہرست بھی مرتب کرلی ہے جس کا باضابطہ اعلان (آج) جمعہ کو وزیز مذہبی امور سرداریوسف اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے صدر دفتر میں اپنی اہم پریس کانفرنس میں کریں گے۰۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر مذہبی امور 54 ہزار سے زائد خوش نصیب عازمین کو حج مبارک کی خوشخبری سنائیں گے جبکہ بعدازاں بذریعہ خطوط بھی آگاہ کیا جائے گا اور خطوط ان کے ایڈریسوں پر بھجوائے جائیں گے جو انہوں نے درخواستوں میں درج کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سعادت سے محروم رہ جانے والے افراد کو بھی بذریعہ خط آگاہ کیا جائے گا اور ان سے فہرست میں نام نہ آنے پر معذرت کی جائے گی اس کے ساتھ یہ وضاحت بھی کی جائے گی کہ چونکہ حکومت پاکستان نے امسال تین کیٹگریز کو ختم کرکے ایک ہی کیٹگری کے ذریعے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں کی وصلوی کی تھی اور اس کی بنیاد پر جن افراد کی درخواستیں وصول ہوئیں جس پر بذریعہ کمپیوٹران کے ناموں کا نام اعلان کیا گیا۔

فہرست میں نام نہ آنے کی صورت میں دیگر امیدواروں سے معذرت کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت حکومت پاکستان نے 21 اپریل کو درخواستیں طلب کی تھیں جس پر وزارت مذہبی امور کو پہلے ہی روز ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں تھیں اس کے بعد وصولی کا عمل روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :