پی پی 136 نارروال کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ، شجاعت خان 42374ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے،غیر سرکاری غیرحتمی نتائج

جمعہ 23 مئی 2014 07:47

نارروال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 136 نارروال کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ۔ شجاعت خان 42374ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 136نارروال میں جمعرات کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں 123پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شجاعت خان نے 42374 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد وکیل خان منج31314 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے اس طرح مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے گیارہ ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کرکے کامیاب حاصل کی ۔