نوازشریف کالاہورسے انتخاب مشکوک ہے ،وہ واحدلیڈرہے جس نے لاہورکے حلقوں میں تمام امیدواروں سے کم ووٹ لئے ،شیخ رشید،جیواورفوج کی لڑائی آج کی نہیں دس سال پرانی ہے ،نوازشریف دونوں کوگولی دے رہے ہیں ،مارشل لاء موسم کے مطابق نہیں حالات کی وجہ سے آتاہے ،ملک ہوگاتوجمہوریت ہوگی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 22 مئی 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نوازشریف کالاہورسے انتخاب مشکوک ہے وہ واحدلیڈرہے جس نے لاہورکے حلقوں میں تمام امیدواروں سے کم ووٹ لئے ،جیواورفوج کی لڑائی آج کی نہیں دس سال پرانی ہے ،نوازشریف دونوں کوگولی دے رہے ہیں ،مارشل لاء موسم کے مطابق نہیں حالات کی وجہ سے آتاہے ،ملک ہوگاتوجمہوریت ہوگی ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں شیخ رشیدنے کہاہے کہ جب لائسنس دیئے تھے تواس وقت حالات کااندازہ نہیں تھالیکن آج لگتاہے کہ میڈیاخصوصاًالیکٹرانک میڈیااس خاندان کوہی کہیں ڈی ریل نہ کردے ۔فوج شروع سے ہی اس میڈیاکی مخالف توتھی انہوں نے کہاکہ لاہورکے انتخاب مشکوک ہورہے ہیں اورنوازشریف وہ واحدلیڈرہے جس نے لاہورکے تمام حلقوں میں اپنے امیدواروں کی نسبت سب سے کم ووٹ لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نوازشریف کاحلقہ مشکوک ہوگیاتوپیچھے کون رہ گیا۔انہوں نے کہاکہ سویٹزرلینڈمیں جس 200ارب کارونارورہے ہیں وہاں کئی اورلوگوں کے اکاوٴنٹ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب میں اسمبلی میں نہیں جاتاتووزیراعظم اسمبلی میں آتے ہیں ۔نوازشریف دورمیں زرداری کے خلاف کوئی کیس نہیں کھلے گاکیونکہ ان دونوں کے درمیان ڈیل ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج جمہوریت کوخطرہ ہے اکتوبرمیں ہوسکتاہے کہ نوازشریف کی حکومت چلی جائے ۔

افتخارچوہدری کے جانے کے بعدراناثناء اللہ کی کوئی حیثیت نہیں وہ کمپنی کی مشہوری کیلئے لگاہواہے ۔افتخارچوہدری نے سب سے زیادہ کالیں راناثناء اللہ کوکی تھیں ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف فوج اورجیوکوگولی دے رہے ہیں اوراسٹیبلشمنٹ کی لڑائی آج کی نہیں دس سال پرانی ہے اورجب لائسنس دیئے جارہے تھے اورمیں وزیرتھااس وقت بھی یہ لڑائی تھی ۔

میں ذاتی طورپرجیوکی بندش کے حق میں نہیں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں میٹروبس نہیں چاہئے ،میٹروکے خلاف سپریم کورٹ تک گیاہوں لیکن لگتاہے کہ فیصلہ پوراشہراکھڑنے کے بعدآئے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ حکمران ایک ایجنڈالیکرآئے ہیں آج ملک میں مہنگائی کی شرح نوفیصدہے مارشل لاء موسم کے مطابق نہیں حالات کی وجہ سے آتاہے ملک ہوگاتوجمہوریت ہوگی ہمیں پہلے ملک کاسوچناہے۔

متعلقہ عنوان :