ن لیگ کاایک سالہ دورپیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دورسے بدترہے ،عمران خان ،ملک میں کوئی گورننس نہیں ،جیواورحکومت ایک ہیں ،جیو،پی ٹی وی ٹوہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 22 مئی 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کاایک سالہ دورپیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دورسے بدترہے ،ملک میں کوئی گورننس نہیں ،جیواورحکومت ایک ہیں ،جیو،پی ٹی وی ٹوہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھاندلی کی تحقیقات کریں گے تومعلوم ہوگاکہ دھاندلی کیسے ہوئی ہے ،دھاندلی کرنیو الوں کوسزائیں دیناہونگی۔

الیکشن کے نتائج کوقبول دھاندلی کوقبول نہیں کریں گے ،ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی نہ ہواورسسٹم ٹھیک ہوجائے ،انتخابی اصلاحات ملک کے اورجمہوریت کے مفادمیں ہونگی ۔

انہوں نے کہاکہ دھاندلی سے متعلق سب سے پہلے نوازشریف سے بات کی تھی اورصرف چارحلقوں کی تحقیقات کرنے کامطالبہ کیاتھا،چارحلقوں کی تحقیقات کرنے سے سسٹم کیسے ڈی ریل ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرشکیل الرحمن اپنے اثاثے ڈکلیئرکریں ،5ارب کے گھرمیں بیٹھ کرکنگ میکربناہواہے ،سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کاایک سالہ دورپیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دورسے بدترہے ،ملک میں کوئی گورننس نہیں ہے ،وزارت داخلہ اوراطلاعات کے بیانات میں تضادات ہیں ،چیئرمین پیمرانے پونے چارارب کی جیوکی خود۔۔پکڑی تھی ۔پیمراچیئرمین کوغیرقانونی طورپرنکالاگیا۔پیمراکے آزاداورحکومتی ممبران الگ الگ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :