آئی جی کے پی کے کی مانسہرہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار طالبہ سے علیحدگی میں ملاقات،مظلومہ کی داد رسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ملزموں کو سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی، ناصر خان دُرانی

جمعرات 22 مئی 2014 07:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر خان دُرانی نے ضلع مانسہرہ کے دورے کے دوران پچھلے دنوں اجتماعی زیادتی کا شکار ایف اے کی طالبہ سے علیحدگی میں ملاقات کی اور اُن سے اپنے آپ کو واقعہ کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ آئی جی پی نے گینگ ریپ کی شکار طالبہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اُن سے مخالفین کے خلاف اپنا مقدمہ لڑنے کے بارے میں ہر ممکن قانونی تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے طالبہ کے ورثاء سے کہا کہ اگر انہیں ملزموں کے خلاف اپنا مقدمہ لڑنے کے لئے وکیل کی خدمات کی ضرورت ہو تو اُس کا بندوبست فورس کرے گی۔ آئی جی پی نے طالبہ کے گھر والوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ اگر انہیں واقعے کے ڈی این اے رپورٹ کے بارے میں کوئی خدمات درکار ہو تو وہ بھی پولیس فورس پوری کر ے گی۔ مظلومہ کی داد رسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ملزموں کو سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔