حکومت ملک پررحم کرے اورمذاکرات کاراستہ اختیارکرے،مولانا یوسف، بونیر، سوات اور دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن سے امن کا مقصد حاصل نہیں ہو سکا، ہم آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں،پشاور میں جامعہ اشرفیہ میں دستار بندی کی تقریب سے خطاب

جمعرات 22 مئی 2014 07:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)کالعدم طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن اور کو آرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومت قوم پر رحم کرے اور امن کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں جامعہ اشرفیہ میں دستار بندی کی تقریب سے خطاب میں مولانا محمد یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ بونیر، سوات اور دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن سے امن کا مقصد حاصل نہیں ہو سکا، ہم آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت قوم پر رحم کرے اور امن کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے، مسائل کا حل بندوق کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے۔

متعلقہ عنوان :