بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ48 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے منظوری دیدی ،کمی کا اطلاق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں آئندہ ماہ کے بلوں سے ہوگا

جمعرات 22 مئی 2014 07:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں آئندہ ماہ کے بلوں میں ہوگا۔ کمی کا اطلاق 50 یونٹ گھریلو صارفین اور کراچی الیکٹرک سپلائی پر نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں (نیپرا) حکام کو بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھ ارب 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی لاگت 58 ارب روپے ہی12 ارب لاگت میں کمی آئی جبکہ ٹرانسمشن لاسز کی وجہ سے ایک ارب 27 کروڑ کا نقصان ہوا۔ اپریل کے لئے فیول لاگت9 روپے97 پیسے فی یونٹ رہی ہے جبکہ اصل فیول لاگت 8 روپے49 پیسے رہی لہذا بجلی کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی جائے جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے درخاست منظور کرئے ہوئی بجلی کی فی یونٹ میں ایک روپے 48 پیسے کمی کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جس کا اطلاق صارفین کے آئندہ ماہ کے بلوں میں ہوگا۔50 یونٹ گھریلو اور کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے صارفین پر یہ اطلاق نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :