الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے حلقہ این اے 68 سرگودھا میں دھاندلی کا الزام مسترد کر دیا، ووٹوں کے تضاد کو ٹائپنگ کی غلطی قرار دے دیا

جمعرات 22 مئی 2014 07:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حلقہ این اے 68 سرگودھا میں دھاندلی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کے تضاد کو ٹائپنگ کی غلطی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات سے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 کے ووٹوں کی تفصیلات طلب کی تھیں پریزائیڈنگ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں نواز شریف نے پولنگ اسٹیشن نمبر 246 پر 479 ووٹ ہاصل کیے تھے جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پولنگ اسٹیشن پر نواز شریف 7879 ووٹ ملے ہیں ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن ڈاکٹر شیر افگن نے کہا ہے کہ ووٹوں کی تعداد میں تضاد ٹائپنگ کی غلطی ہے۔

نواز شریف اس حلقے سے 96 ہزار ووٹوں کی برتری سے جیتے تھے۔ نواز شریف نے یہ نشست خالی بھی کردی تھی اور ان کی اس نشست پر مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی سردار شفقات کامیاب ہوئے۔ اس حلقے میں ضمنی الیکشن ہونے کے بعد مزید کارروائی نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں دھاندلی نہیں ہوئی ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر 7000 بیلٹ پیپر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔