انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

بدھ 21 مئی 2014 07:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ مسلسل دوسرے روز یورو کی قدر بدستور مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.65 روپے سے بڑھ کر 98.80 روپے اور قیمت فروخت 98.75 روپے سے بڑھ کر 98.85 روپے ہوگئی اس طرح 5 پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 99.25 روپے سے بڑھ 99.35 روپے اور قیمت فروخت 99.45 روپے سے بڑھ کر 99.50 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو یورو کی قیمت خرید 136 روپے اور قیمت فروخت 136.25 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاوٴنڈ کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت خرید 166.75 روپے سے بڑھ کر 167 روپے اورقیمت فروخت 167 روپے سے بڑھ کر 167.25 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کے روز یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 5,5 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.25 روپے سے بڑھ کر 27.30 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.65 روپے بڑھ کر26.70 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :