پاکستان میں جمہوریت کے استحکام ‘ انسانی حقوق کے احترام اور قانون کی حکمرانی کیلئے امداد،امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سے 30 جون تک تجاویز طلب کر لیں

بدھ 21 مئی 2014 07:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) امریکہ نے پاکستان کو جمہوریت کے استحکام،انسانی حقوق کے احترام اور قانون کی حکمرانی کیلئے امداد ینے کے حوالہ سے تجاویز 30جون تک طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ کے مطابق سندھ پنجاب اور فاٹا میں انسانی حقوق کی آگاہی کیلئے خصوصی پروگرام میں سب سے زیادہ گرانٹ رکھی گئی ہے جبکہ بنیادی طورپر مختلف شعبوں میں موجود قوانین اور ان میں سبسڈی لانے کے لئے جائزے کو ترجیح دی گئی ہے۔

مذہبی ہم آہنگی فرقہ واریت کے خاتمے اور صحافت کی ترقی اور ترویج کیلئے دو ملین ڈالر کی گرانٹ رکھی گئی ہے۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے بیورو آف ڈیموکریسی انسانی حقوق اور لیبر کو ای میل کے ذریعے تجاویز کیلئے آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ www.grants.gov سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔