ڈیرہ ، چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود اغواء ہونیوالے چینی سیاح کاسراغ نہ لگاسکی،سیکورٹی فورسز اورپولیس کادوسرے روزبھی کوٹ سلطان کے جنگلات میں سرچ آپریشن،تین افرادگرفتار‘ کالعدم تنظیم نے چینی سیاح کے اغواء کی ذمہ داری قبول کرلی،وزیر اعظم کا چینی سیاح کے اغواء کا نوٹس ،وزارت داخلہ کو خیبر پختونخواہ میں سکیور ٹی داروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت

بدھ 21 مئی 2014 07:44

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجودڈیرہ پولیس تھانہ درابن کی حدودسے اغواء ہونیوالے چینی سیاح کاسراغ نہ لگاسکی‘سیکورٹی فورسز اورپولیس کادوسرے روزبھی کوٹ سلطان کے جنگلات میں سرچ آپریشن‘کالعدم تنظیم کے کمانڈرکے بھائی سمیت تین افرادگرفتار‘کالعدم تنظیم کے سینئرکمانڈرنے چینی سیاح کے اغواء کی ذمہ داری قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ درابن پولیس کواطلاع ملی تھی کہ ڈیرہ سے ژوب جانیوالاچینی سیاح ”ہونگ ژونگ ڈونگ “کلاچی موڑکے قریب سے لاپتہ ہوگیاہے اوراسکے زیراستعمال سائیکل موقع پرموجودہے۔جب درابن پولیس موقع پرپہنچی توسائیکل پرموجودبیگ میں موجوداسکے پاسپورٹ سے چینی سیاح کی شناخت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کی اطلاع تھانہ کلاچی پولیس کوبھی دی گئی جس کے بعدتھانہ کلاچی پولیس‘تھانہ درابن پولیس‘تھانہ چودھوان پولیس نے سیکورٹی فورسزکے ہمراہ کلاچی کے علاقے کوٹ سلطان میں واقع جنگلات میں سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈرکے بھائی اورانکی قوم سے تعلق رکھنے والے دوافرادکوبھی حراست میں لے لیا۔تھانہ درابن پولیس کے ایس ایچ اوسلیم پرویزکی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کیخلاف چینی سیاح کے اغواء کامقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے۔جبکہ دوسری جانب کالعدم تنظیم کے سینئرکمانڈرعبداللہ بہارنے اس اغوائیگی کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔

انکے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی بڑی تعدادملک کی بیشترجیلوں میں قیدہے انکی رہائی کے بعدچینی سیاح کوچھوڑاجائیگا۔ادھروزیر اعظم نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چینی سیاح کے اغواء کا نوٹس لے لیا۔وزارت داخلہ کو خیبر پختونخواہ میں سکیورٹیا داروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چینی سیاح کے درابن کے علاقے کلاچی روڈ سے ژوب جاتے ہوئے مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے چینی سیاح کے اغواء کا نوٹس لے لیا ہے اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ خیبر پختونخواہ حکومت سے فوری رابطہ کر کے چینی سیاح کو فوری طور پر بازیاب کر انے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

ادھر طالبان کمانڈر عبد اللہ بہار نے چینی سیاح کے اغواء کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :