سینٹ میں فرحت اللہ بابر کا ڈی جی ملٹری لینڈز کے عہدے پر فوجی افسر کو متعین کرنے پر اظہار تشویش،آئندہ فوجی افسر تعینات نہ کرنے کے وزیراعظم کے حکم پر عمل ہوگا ،راناتنویر، حکومت قانون کی حکمرانی پر توجہ دے رہی ہے ، موجودہ ڈی جی کے دور میں بہت بہتری آئی ،توجہ دلاؤنوٹس کا جواب

بدھ 21 مئی 2014 07:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ڈی جی ملٹری لینڈ کے عہدے پر آئندہ فوجی افسر تعینات نہ کرنے کا حکم پر عمل ہوگا ، حکومت قانون کی حکمرانی پر توجہ دے رہی ہے ، موجودہ ڈی جی ملٹری لینڈ کے دور میں بہت سی چیزوں میں بہتری آئی ۔ منگل کو سینٹ میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر 1999ء سے کیڈر عہدوں پر نان کیڈر افسران کے مسلسل قبضے کے باعث ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ محکمہ جات کے سول افسران کی طرف سے ظاہر کردہ تشویش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 1924 سے سویلین کیڈر کی پوسٹ رہی ہے 1999ء میں مشرف نے ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ پر میجر جنرل کو تعینات کیا گزشتہ سال وزیراعظم نے حکم جاری کردیا تھا کہ آئندہ کسی حاضر سروس فوجی افسر کو ڈی جی ملٹری لینڈ پر نہیں لگایا جائے گا سپریم کورٹ نے بھی پچھلے سال فیصلہ دیا کہ کیڈر پوسٹ پر کسی فوجی افسر کو تعینات نہیں کیا جائے گا اس عہدے پر دوبارہ فوجی افسر کو تعینات کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے درست نکتہ اٹھایا ہے موجودہ حکومت قانون کی حکمرانی پر توجہ دے رہی ہے وزیراعظم نے آئندہ حاضر سروس فوجی افسر کو اس عہدے پر تعینات نہ کرنے کا جو حکم دیا اس پر عمل کیاجائے گا لیکن ڈی جی ملٹری لینڈ پر فوجی افسر کو تعینات کرنے کے طریقہ قواعد میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی جی لینڈ کے دور میں چیزیں بہتر ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :