حکومت نے از خود پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا ، سپریم کورٹ کے حکم پر ایساکیا گیا، اٹارنی جنرل ،غداری کے مقدمے کی تفتیش اور کارروائی کے لئے ان کی ملک میں موجودگی ضرری ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں دلا ئل

بدھ 21 مئی 2014 07:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت آ ج بدھ تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے از خود پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا ، سپریم کورٹ کے حکم پر ایساکیا گیا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی تفتیش اور کارروائی کے لئے ان کی ملک میں موجودگی ضرری ہے جبکہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں فوری شامل کرنے کا حکم یکم اپریل 2013 کو حکم دیا،سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کسی ترمیم تک یہ حکم برقرار رہنے کا بھی کہا تھا۔ اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں دو احکامات تھے ایک ای سی ایل میں نام ڈالنے اور دوسرایہ کہ وفاق کے تمام ادارے سپریم کورٹ کی ترمیم تک پرویز مشرف کو ملک سے نہ جانے دیں۔ بعد ازاں کارروائی بدھ21مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔