پاکستان اورچین خطے کوتنازعات سے پاک دیکھناچاہتے ہیں،ممنون حسین، اردو چینی ڈکشنری دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گی، صدرکا شنگھائی میں اردواورچینی زبان کی پہلی ڈکشنری کاافتتاح کے موقع پر اظہار خیال

بدھ 21 مئی 2014 07:33

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)صدر ممنون حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور چین اپنے آزمودہ تعلقات کو اپنی آئندہ نسلوں کیلئے کامیابی سے آگے بڑھانے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے یہ بات شنگھائی کی فوڈن یونیورسٹی میں اردو اور چینی زبان کی پہلی ڈکشنری کا افتتاح کرنے کے بعد کہی۔صدر نے کہا کہ اردو چینی ڈکشنری دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

عوامی سطح پر رابطوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے بھرپور لگاوٴ اور محبت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی پرامن ہمسایہ ملک ہیں۔ دونوں ممالک خطے کو تنازعات سے پاک اور دنیا میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی حکومتوں نے آئندہ پانچ سالوں میں تذویراتی تعاون پر مبنی مضبوط شراکت داری کیلئے ایک واضح راستے کا انتخاب کیا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبے پر صدر نے کہا کہ یہ ایک اہم منصوبہ ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی اقتصادی تعاون کا باعث بن رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :