دنیا بھر میں جعلی کرنسی کا دھندہ بڑھ گیا‘ ترقی یافتہ ممالک لامحدود وسائل کے باوجود جعلسازوں کے سامنے بے بس ہوگئے،رپورٹ

پیر 19 مئی 2014 07:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) دنیا بھر میں جعلی کرنسی کا دھندہ بڑھ گیا‘ہے اور ترقی یافتہ ممالک لامحدود وسائل کے باوجود جعلسازوں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں جعلی کرنسی پھیلانے والے سینکڑوں نیٹ ورک جعلی ڈالر‘ پاؤنڈ‘ دینار‘ ریال‘ فرانک‘ یورو‘ کرونے او روپے چھاپ کر کئی ملکوں کی معیشت کو بحران میں مبتلاء کرچکے ہیں۔

2002ء سے 2014ء تک زیر گردش جعلی یورو سے یورپی یونین کے 18 ممالک کو 60 کروڑ یورو کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی ممالک جعلی کرنسی تلف کرچکے ہیں۔

2014ء میں امریکہ کے 15 ارب ڈالر کے نوٹ دنیا بھر میں زیر گردش ہیں۔ امریکی اداروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے کتنے ڈالر جعلی نوٹ ملاکر مارکیٹ میں پھیلادئیے گئے ہیں۔ 2012-13ء کے مالی سال کے دوران امریکی خفیہ اداروں نے ملک سے 8 کروڑ 87 لاکھ مالیت کے جعلی ڈالر پکڑے۔ دوسرے ممالک سے بھی 6 کروڑ 82 لاکھ جعلی ڈالر پکڑے۔ برطانیہ میں 3 ارب پاؤنڈ کے نوٹ زیر گردش ہیں جبکہ بھارت کے ریزرو بینک آف انڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 70 ارب روپے کے جعلی نوٹ زیر گردش ہیں۔ پاکستان نے بھی کئی جعلی نوٹ چھاپنے والے ملزمان گرفتار کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :