بھارت میں پاکستانی طالبعلم پر حملہ، دنیا بھر سے پاکستانی طلباء کا ریکارڈ طلب،وزیراعظم کی تمام پاکستانیوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 19 مئی 2014 07:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) حکومت پاکستان نے پاکستانی طالبعلم پر بھارت میں ہونے والے تشدد پر دنیا بھر میں زیر تعلیم پاکستانیوں بارے سفارتخانوں سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام پاکستانی طلباء کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ تین ہفتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ‘ امریکہ‘ بھارت اور کینیڈا سمیت 36 ماملک میں زیر تعلیم پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرنے کا مقصد ان کی موجودہ صورتحال سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :