مانسہرہ طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع،تینوں ملزمان کو آ ج ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزمان نے گاڑی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

پیر 19 مئی 2014 07:27

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) مقامی عدالت نے طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی جنہیں آ ج پیر کو ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق مانسہرہ پولیس نے بارہویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان قاری نصیر، فیضان اور حسین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشنل میجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ بھی داخل کرائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز 12ویں جماعت کی طالبہ کو ساتھی طالبہ جھانسا دے کر اوباش نوجوانوں کے ساتھ لے گئی تھی۔

ملزمان نے گاڑی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کردی گئیں ہیں۔ جس کے بعد انہیں آ ج پیر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

متعلقہ عنوان :