پاکستان‘ افغانستان اور ایساف کے درمیان سہ فریقی مذاکرات (آج) شروع ہوں گے،پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے

پیر 19 مئی 2014 07:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے (آج) پیر کو افغانستان روانہ ہوں گے۔ ترجمان افغان وزارت دفاع کے مطابق پاکستان‘ افغانستان اور ایساف کے درمیان سہ فریقی مذاکرات (آج) پیر کو شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے۔ دیگر شرکاء میں اتحادی فوج کے حکام اور افغان وزیر دفاع شامل ہیں۔ سہ فریقی مذاکرات کا یہ 37 واں دور ہے جو ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے۔