راجن پور کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا ، بلوچ ری پبلکن آرمی نے ریلوے ٹریک اڑانے کی ذمہ داری قبول کرلی

پیر 19 مئی 2014 07:25

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)راجن پور کے علاقے بدلی مزاری کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا۔اس ٹریک سے کچھ دیر میں خوشحال خٹک ایکسپریس نے گزرنا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ راجن پورمیں بدلی مزاری کے قریب ریلوے ٹریک میں دھماکا ہوا ، جس سے ریلوے ٹریک میں 2فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے ، دھماکہ جس وقت ہواجب کچھ دیر بعد خوشحال خٹک ایکسپریس نے گزرنا تھا۔

(جاری ہے)

دھماکے بعد پشاور سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ڈیرہ غازی خان ریلوے اسٹیشن پر روک دیاگیا جبکہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ادھرکالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی نے ریلوے ٹریک اڑانے کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے راجن پور کے علاقے شاہ والی کے مقام پر ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا جس میں پٹڑی کو نقصان پہنچا اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :