عمران خان کا مطالبہ منظور، جیو ، جنگ گروپ نے قوم سے معافی مانگ لی

پیر 19 مئی 2014 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مطالبے پر توہین اہل بیت کے حوالے سے نشر کئے گئے پروگرام پر جیو اور جنگ گروپ نے قوم سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیو اور جنگ گروپ نے گذشتہ دنوں توہین اہل بیت کے حوالے سے پروگرام نشر کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور تحریک انصاف نے بھرپور احتجاج کیا اور گذشتہ روز تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے جیو سے اور جنگ گروپ سے کہا کہ وہ توہین اہل بیت پر قوم سے معافی مانگیں۔

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بھی گذشتہ روز جیو‘ جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن سے رابطہ کرکے مذکورہ پروگرام پر معافی مانگنے کا کہاتھا جس پر وہ معافی مانگنے پر رضامند ہوگئے اور اتوار کو شائع ہونے والے اخبار میں پورے صفحہ کا معافی نامہ شائع کیا۔

متعلقہ عنوان :