اسحاق ڈار کا بابر غوری کو فون‘ الطاف حسین کا شناختی کارڈ کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

پیر 19 مئی 2014 07:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایم کیو ایم کے رہنماء سینیٹر بابر خان غوری کو ٹیلی فون‘ الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے معاملہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ‘ وزیر خزانہ نے ایم کیو ایم قیادت کی طرف سے مظاہرے موخر کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔ ایم کیو ایم کے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔

بابر غوری نے کہا کہ قائد کی پالیسی ہے کہ تمام ام جمہوری طریقے سے چلیں۔ادھروفاق کے سیاسی رابطہ کار نے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کو الطاف حسین کے اوورسیز شناختی اور پاسپورٹ جاری کے معاملے کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور واضح کیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک ان کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کردیا جائے گا اور جلد اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کرلی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اس رابطہ کارکی یقین دہانی کے بعد الطاف حسین نے پارٹی رہنماوٴں سے مشاورت کی اور احتجاجی پالیسی کے فیصلے کو واپس لے لیا۔ اس رابطہ کار نے ایم کیو ایم کی قیادت کو کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے تحفظات کودور کیا جائے گا اور کراچی کی ترقی کے لیے وزیراعظم جلد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے،مستقبل میں دونوں جماعتوں میں ورکنگ ریلشن شپ بڑھائی جائے گی۔وفاق نے ایم کیو ایم کو کہا ہے کہ گورنر سندھ کے حوالے سے بھی ناراضگی کو دور کیا جائے ،وفاق چاہتا ہے کہ وہ اپنے منصب پر فائز رہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف الطاف حسین کے اوور سیز شناختی اور پاسپورٹ جاری کے معاملے کو حل کے لیے سیاسی رابطہ کار کو ہدایت کی تھی اور ان کے رابطے کامیاب رہے۔