نجی ٹی وی میں قابل اعتراض پروگرام‘ نامزد افراد کی بیرون ملک فرار کی تیاریاں ، عدالتوں سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے بھی وکلاء سے رابطے شروع کر دیئے

پیر 19 مئی 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) نجی ٹی وی میں قابل اعتراض پروگرام‘ بیرون ملک فرار کی تیاریاں مکمل‘ پیر کو عدالتوں سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے بھی وکلاء سے رابطے شروع کر دیئے،وینا ملک کی سیٹ اوکے‘ شائستہ لودھی روپوش ہوگئیں۔
وینا کا پرائیویٹ سیکرٹری اسلام آباد ٹریول ایجنٹ سے سیٹ اوکے کراتے ہوئے پایا گیا‘ خاوند اسد بشیر بھی ملک سے فرار کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے بغیر مذکورہ بالا شخصیات کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو اہم شخصیات نے گذشتہ روز خفیہ ٹکٹ پر سفر کیا۔ وینا ملک اور شائستہ لودھی کا بھی دبئی جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شائستہ لودھی نے اپنے قریبی لوگوں سے بھی رابطہ کم کردیا ہے جبکہ وینا ملک نے بھی قریبی لوگوں سے تمام رابطے ختم کردئیے ہیں۔