طاہر القادری کا انقلاب کے لئے10نکاتی پروگرام کا اعلان ،تبدیلی کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا،بڑی انقلاب پالیسی کے لئے دہشتگردی کو ختم کرنا ہو گا،طاہر القادری

اتوار 18 مئی 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب کے لئے10نکاتی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا،بڑی انقلاب پالیسی کے لئے دہشتگردی کو ختم کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ نظام کے تحت ملک کے وسائل پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے اور پورا نظام کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے،ملک میں ایک کروڑ افراد روزگار کے قابل ہیں مگر روزگار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ٹیکس پیکج2ہزار ارب روپے سالانہ ہیں لیکن ٹیکس چوری ہورہا ہے ٹیکس چوری بچا کر2ہزار ارب سالانہ بچت ہوگی،انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا،تب ہی انقلاب آئے گا،انقلاب آنے کے بعد ہم 10نکاتی پروگرام پر کام کریں گے،طاہر القادری نے کہا کہ ہر بے گھر شخص کو گھر ملے گا،غریب لوگوں کو3اور5مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے،خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائے گا اور انہیں گھر بیٹھے روزگار دیا جائے گا،بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا اور روزگار ملنے تک اسے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا.

ملک کے3کروڑ سے زائد بچوں کو مفت تعلیم ملے گی،میٹرک تک مفت تعلیم لازمی ہوگی،غریبوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور اشیائے خوردونوش نصف قیمت پر دی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ بے روزگار افراد کیلئے اڑھائی ارب ڈالر ماہانہ مختص ہوں گے،سرمایہ کاری کیلئے بہتر ماحول دیا جائے گا اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارا پروگرام زمینی حقائق کے مطابق ہوگا،بڑی انقلابی پالیسی کے لئے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صحت اور تعلیم کیلئے200ارب ڈالر بیرونی امداد ملتی ہے لیکن یہ رقم بڑے لوگوں کی کرپشن کی نذر ہوجاتی ہے،ملک میں جانبدار لیڈر آجائے تو لوگ زکوٰة دینے کیلئے بھی تیار ہوں گے،ہم سادہ نظام کے تحت شاہانہ نظام کا خاتمہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دونوں بڑی جماعتیں ذاتی عیاشی کو جمہوریت کہتی ہیں سرکاری اخراجات شاہانہ ہیں اور وسائل پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :