ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم میں بہتری کے باوجود بجلی کی طلب اور رسد ایک مرتبہ پھر 2ہزار 100 میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ، کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا

اتوار 18 مئی 2014 07:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء ) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم میں بہتری کے باوجود بجلی کی طلب اور رسد ایک مرتبہ پھر 2ہزار 100 میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ملک کے بالائی علاقوں اور شمال مغربی بلوچستان میں بارش اور ڑالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم اس کے باوجود بجلی کی طلب اور رسد کا فرق ایک مرتبہ پھر 2ہزار مئیگا واٹ سے متجاوز کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار11ہزار200 میگاواٹ جبکہ طلب 13ہزار300 میگاواٹ ہے، ہائیڈل کے ذریعے 4 ہزار830 میگاواٹ، آئی پی پیز سے5ہزار میگا واٹ، تھرمل کا بجلی کی پیداوار میں حصہ ایک ہزار370 میگاواٹ جبکہ ونڈ سے15میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔بجلی کے بڑھتے ہوئے شارٹ فال کے باعث لوڈ شیڈنگ میں بھی ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے وسطی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ جنوبی پنجاب میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ سندھ اور خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک ہے جبکہ بلوچستان میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے تک ہے۔

متعلقہ عنوان :