بینظیر بھٹو قتل کیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں طلبی ، کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھنے پر ملزمان کے وکلاء کا احتجاج، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر پیش نہ ہو سکے، سماعت ،24 مئی تک ملتوی

اتوار 18 مئی 2014 07:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی سماعتوں کے دوران کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھنے پر ملزمان کے وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ وکیل استغاثہ کو آئندہ سماعت پر حاضری کا پابند کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی کے جج نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو طلب کرتے ہوئے سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ کیس میں ایف آئی اے کے وکیل استغاثہ جان کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ کئی سماعتوں پر پیش نہیں ہو ئے