انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم

ہفتہ 17 مئی 2014 07:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء ) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.65روپے سے کم ہو کر98.55روپے اور قیمت فروخت 98.70روپے سے کم ہو کر98.60روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 99.15روپے اور قیمت فروخت99.35روپے کی سطح پر برقرار رہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 135روپے سے بڑھ کر135.25روپے اور قیمت فروخت 135.25روپے سے بڑھ کر135.50روپے ہو گئی اسی طرح 50پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 165.50روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت 165.75روپے سے بڑھ کر166.25روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو روپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قدر10پیسے کم ہو گئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت27.25 روپے سے کم ہو کر27.15روپے ہو گئی ۔جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.65روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :