دانش سکول حاصل پور کی طالبات کا اعزاز،امریکہ میں منعقدہ انٹرنیشنل سائنس وانجینئرنگ میلے میں نمایاں کارکردگی کاخصوصی ایوارڈحاصل کیا ،دانش سکول کی طالبات کوبہترین کارکردگی پر ایک ہزار ڈالر انعام بھی دیا گیا،وزیراعلیٰ کی عالمی سائنس و توانائی میلے میں خصوصی ایوارڈ حاصل کرنے والی دانش سکول حاصل پور کی طالبات کو مبارکباد

ہفتہ 17 مئی 2014 07:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)لاس اینجلس(امریکہ) میں ہونے والے انٹرنیشنل سائنس وانجینئرنگ میلے میں دانش سکول حاصل پور کی تین طالبات نے نمایاں کارکردگی کا پانچواں خصوصی ایوارڈحاصل کیا ہے-طالبات نے یہ ایوارڈ ”متبادل توانائی “ کی کیٹگری میں حاصل کیا-دانش سکول کی طالبات کوبہترین کارکردگی پر ایک ہزار ڈالر انعام بھی دیا گیاہے - قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاس اینجلس امریکہ میں بین الاقوامی سائنس اور انرجی میلے میں خصوصی ایوارڈ حاصل کرنے والی دانش سکول حاصل پور کی طالبات کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

دانش سکول کی طالبات کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سائنس کے عالمی میلہ میں متبادل توانائی کیٹگری میں دانش سکول کی طالبات کو خصوصی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ دانش سکول کی طالبات نے محنت اور قابلیت کے جوہر دکھا کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دانش سکول کی طالبات کو بین الاقوامی ایوارڈ ملنے سے ثابت ہوتا ہے کہ ذہانت کسی طبقے کی میراث نہیں اور دانش سکولوں کی افادیت بھی بین الاقوامی سطح پر سامنے آ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم کو دانش سکول کی ہونہار اور ذہین طالبات پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :