اسلام آباد ایئر پورٹ پر ٹرک کی ٹکر سے 2 طیاروں کو شدید نقصان،طیارے گراوٴنڈ ہونے کے باعث شارٹ روٹس پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

ہفتہ 17 مئی 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہینگرز میں پارک قومی ایئر لائن کے 2 طیاروں کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹس کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے ہینگرز میں پارک تھے کہ پی آئی اے ہی کے ٹرک نے انھیں زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔

طیاروں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث دونوں طیاروں کو گراوٴنڈ کر دیا گیا ہے جس کے باعث شارٹ روٹس پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے 54 سیٹوں والے آے آر ٹی طیاروں کو عام طور پرچھوٹے روٹس جیسے اسلام آباد سے لاہور، بہاولپور اور گلگت بلتستان کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔