چیف جسٹس کا غیر ملکی دورہ‘ جسٹس ناصرالملک نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

ہفتہ 17 مئی 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) جسٹس ناصرالملک نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی دس روزہ غیر ملکی دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے دورے کے باعث سپریم کورٹ کے جسٹس ناصرالملک کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ جمعہ کو جسٹس ناصرالملک نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے جج صاحبان سمیت دیگر سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :