امریکا،ہیلتھ کیئر فراڈ مقدمے میں پاکستانی سرجن پر فرد جرم عائد

ہفتہ 17 مئی 2014 07:49

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء )امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی سرجن ڈاکٹر سید عمران احمد کو‘ جن کو گزشتہ ماہ 85 ملین ڈالرز کے ہیلتھ کیئر فراڈ کے ایک مقدمے میں مبینہ طور پر گرفتار کیا تھا‘ اْن پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق استغاثہ نے بتایا ہے کہ ملزم ڈاکٹر سید عمران احمد‘ جن کا تعلق نیو یارک سے ہے اور وہ یہاں پر لوگوں کا وزن کم کرنے سے متعلق نیو یارک کے اسپتالوں میں مریضوں کی سرجری کرتے تھے‘ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2011ء سے لے کر 2013ء تک امریکی حکومت کے زیرانتظام میڈی کیئر کو اس سے متعلق 85 ملین ڈالرز کے اخراجات کے بل داخل کئے۔

اس ضمن میں حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے ان کو 7 ملین ڈالرز سے زائد کی رقم بھی ادا کی گئی۔