پا ک بھارت مذاکراتی عمل جلد شروع ہو جائے گا ،بھارتی ہائی کمشنر،نئی حکومت کے قیام سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی،رگھوان

ہفتہ 17 مئی 2014 07:49

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء ) بھارتی ہائی کمشنر نے کہا ہے نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جلد دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطا بق پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر ٹی سی اے رگھوان نے بھارت میں انتخابات کے نتائج کے اعلان کے موقع پر اسلام آبادمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے مخلصانہ کوششیں کرے گی۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جلد دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :