بھارت مسلمانوں پر مظالم بند کرے ، سراج الحق،مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے، حافظ سعید

ہفتہ 17 مئی 2014 07:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں پر مظالم بند کرے اور کشمیری مسلمانوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں کے درمیان کشمیر ، بھارت کے حالیہ انتخابات نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیانات سمیت خطے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت مسلمانوں پر مظالم بند کرے اور کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔