نریندر مودی کی فتح خطے کے لئے خطرناک ہے، حافظ سعید،امید ہے نئی بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر پر مذاکراتی عمل جاری رکھے گی ،میر واعظ عمر فاروق،جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں،بھارت میں نئی حکومت کوئی حماقت نہیں کریگی،شیخ رشید

ہفتہ 17 مئی 2014 07:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی کی فتح کو خطے کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔نریندر مودی کے منتخب ہونے سے اقلیتوں میں تشویش کی لہر اور خطے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی ۔نئی حکومت کوئی حماقت نہیں کرے گی ۔دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں ۔بھارتی انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی کی کامیابی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہا کہ بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی فتح خطے کے لئے خطرناک فیصلہ ہے ۔

بھارت میں ہمیشہ انتخابات پاکستان دشمنی پر لڑے گئے ہیں ۔بھارتی میں ہندو مسلم فسادات پھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نریندری مودی اپنی ہر تقریر میں ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دیتے تھے ان کے منتخب ہونے سے خطے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے سربراہوں کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا چاہیے۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ امید ہے نئی بھارتی حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر پر مذاکراتی عمل کو جاری رکھے گی ۔

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر ترقی اور امن نہیں ہوس کتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخباات ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔نریندر مودی کی کامیابی سے اقلیتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو گرجتے وہ برستے نہیں ۔دونوں ممالک کی خارجہ پالیسیاں ایک دوسرے کے ارگرد گھومتی ہیں ۔دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں امید کرتا ہوں کہ بھارت میں آنے والی نئی حکومت کوئی ایسی حماقت نہیں کرے گی ۔