پنجگور،پاکستانی حدود میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ ،ایک پاکستانی نژاد جاں بحق اوربھائی شدید زخمی

ہفتہ 17 مئی 2014 07:45

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی حدود میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی نژاد عبدالواحد جاں بحق اوربھائی صدیق شدید زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم نکر کے مقام پا کستانی حدود میں ایرانی فورسز نے اندر داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالواحد ولد دوست محمد کو جاں بحق اور بھائی صدیق بلوچ کو زخمی کردیا دونوں پاکستان اور ایرانی باڈر کے قریب کے رہائشی ہیں،زخمی اور ہلاک شدہ کو پنجگور کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا،ورثا نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے مقتول عبدالواحد اپنے بھائی سمیت چھ ساتھیوں کے ہمراہ پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے نکر میں ایک پٹرول پمپ کے قریب اپنے گاڑیوں کے قریب بیٹھے تھے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی حدود کی خلاف وارزی کرتے ہوئے بغیر کسی عذر اندار داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک کو زخمی دوسرے کو ہلاک کردیا انہوں نے ریاست پاکستان سے واقع کی نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :