قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم کا واک آؤٹ، الطاف حسین تو پاکستان کی شہریت ترک کرچکے ہیں ان کو آئین کے مطابق چلنا ہوگا اور آئینی طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا،عابد شیر علی

ہفتہ 17 مئی 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم نے واک آؤٹ کیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کرنے پر ارکان نے واک آؤٹ کیا جس پر وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ الطاف حسین تو پاکستان کی شہریت ترک کرچکے ہیں ان کو آئین کے مطابق چلنا ہوگا اور آئینی طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا ۔