نواز شریف ایک سال میں 14 غیر ملکی دورے کرنیوالے پہلے وزیراعظم

جمعہ 16 مئی 2014 07:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں نہ جاکر تو ریکارڈ بناہی رہے ہیں، غیرملکی دوروں پر جانے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا، وہ ایک سال میں 14 غیر ملکی دورے کرنیوالے پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی ذرائع دفتر خارجہ کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق محمد نواز شریف 12 ماہ کے دوران 14 غیر ملکی دورے کرنیوالے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد 5 جون 2013ء سے 15 مئی 2014ء کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے دیگر ممالک کے 13 سرکاری اور ایک نجی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف 3 سے 7 جولائی 2013ء کو پہلے سرکاری دورے پر چین گئے، ان کا حالیہ دورہ 11 سے 13 مئی 2014ء تک ایران کا تھا، وزیر اعظم نواز شریف نے واحد نجی دورہ گزشتہ برس اگست میں سعودی عرب کا کیا تھا۔غیر ملکی دوروں میں وزیراعظم دو دو مرتبہ امریکا، برطانیہ، چین اور ترکی گئے جبکہ تھائی لینڈ، ہالینڈ، سری لنکا، افغانستان اور ایران کا ایک ایک بار دورہ کیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 4 سال 3 ماہ پر محیط وزارت عظمٰی کے دور میں صرف 18 بیرونی دورے کئے تھے کہ سابق وزیراعظم پرویز اشرف نے 9 ماہ کے دوران 6 غیر ملکی دورے کئے۔

متعلقہ عنوان :