اسلام آباد،الیکشن کمیشن کا الیکشن اصلاحات اور سیاسی جماعتوں کی رائے اور بااختیار بنانے سمیت دیگر امور کا جائزہ،الیکشن اصلاحات کے حوالے سے 160نکات تیار کرلئے ہیں، الیکشن کمیشن

جمعہ 16 مئی 2014 07:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا الیکشن اصلاحات اور الیکشن کمیشن بارے سیاسی جماعتوں کے اندر پائی جانے والی رائے اور اسے بااختیار بنانے سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن اصلاحات کے حوالے سے 160نکات تیار کرلئے ہیں تاکہ 2018ء کے عام انتخابات صاف شفاف ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر تنقید تو سارے کرتے ہیں لیکن اس کے پاس افرادی قوت اور وسائل کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کرتا،ذرائع نے مزید بتایا کہ انڈیا کے الیکشن کمیشن پر الیکشن کی شفافیت کے حوالے سے کوئی انگلی نہیں اٹھاتا،کیونکہ مالی طور پر خودمختار اور فیصلے مؤخر کرتا ہے مگر پاکستان میں الیکشن کمیشن کے پاس افراد کی کمی ہے اور الیکشن کے وقت دوسرے اداروں سے افرادی قوت لینے پر مجبور ہوتا ہے اور ان کو سزا و جزاء بھی نہیں دے سکتا،ذرائع نے مزید بتایا کہ جتنا الیکشن کمیشن کا اس وقت میڈیا ٹرائل ہورہا ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔