نجی ٹی وی چینل کے معاملے پر آج ہونیوالا پیمراجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، اجلاس وزارت قانون کی جانب سے رائے نہ ملنے پر ملتوی کیا گیا،اجلاس پیمرا اتھارٹی نے بلایا تھا کوئی فرد واحد اجلاس منسوخ نہیں کرسکتا ۔ اجلاس معمول کے مطابق آج جمعہ کو ہوگا ، اسرار عباسی

جمعہ 16 مئی 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء) نجی ٹی وی چینل کے معاملے پر آج جمعہ کو ہونیوالا پیمراجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ، اجلاس وزارت قانون کی جانب سے رائے نہ ملنے پر ملتوی کیا گیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن ( پیمرا) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اسرار عباسی نے کہا کہ اجلاس پیمرا اتھارٹی نے بلایا تھا کوئی فرد واحد اجلاس منسوخ نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

اجلاس معمول کے مطابق آج جمعہ کو ہوگا جس نے اجلاس ملتوی کیا ہے وہ سامنے آئے کوئی حکومتی وزیر اجلاس ملتوی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ چار ارکان پورے ہو نگے تو اجلاس ہر صورت میں آج ہوگا اور ہم خود فصلہ دے دینگے انہوں نے کہا کہ کمال الدین ٹیپو کی اجلاس میں نامزدگی غیر قانونی ہے انہیں اجلاس میں نہیں بٹھایا جائے گا حکومت کی طرف سے دباؤ کھل کر سامنے آگیا ہے نیت سے لگ رہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ پیمرا کو ختم ہی کردیا جائے،میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ پیمرا ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا وزارت قانون سے رائے مانگنے کیلئے خط صرف ایک روز قبل ہی لکھا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :