جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملک بھارت کا مکروہ چہرہ پھر سامنے آگیا ،بھارت کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی طالبعلموں کا تعلیم کا حصول دشوار ہوگیا ،تامل ناڈو کی یونیورسٹی میں بھارتی غنڈوں نے 24سالہ پاکستانی طالبعلم پر لوہے کے راڈ سے حملہ کردیا ،علی حسن رضا کو زخمی حالت میں دہلی کے ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا،پاکستان کا اپنے طالبعلم تشدد کے واقعہ پر بھارت سے احتجاج، بھارت کو اپنے رویے پر غور رنا ہوگا ، طالبعلم پر تشدد افسوسناک ہے، ترجمان دفتر خارجہ ، طالبعلم پر تشدد افسوسناک ہے، بھارت اپنی ذمہ داری پوری کر کے طلبا کی سکیورٹی کا مناسب بندوبست کرے ،تسنیم اسلم

جمعہ 16 مئی 2014 07:29

تامل ناڈو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء) جمہوریت کے چیمپئن کا راگ الاپنے والے ملک بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر سامنے آگیا ، بھارت کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی طالبعلموں کا تعلیم کا حصول دشوار ہوگیا ، بھارتی ریاست تامل ناڈو کی یونیورسٹی میں بھارتی غنڈوں نے 24سالہ پاکستانی طالبعلم پر لوہے کے راڈ سے حملہ کردیا علی حسن رضا کو زخمی حالت میں دہلی کے ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا ۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پونڈی چری یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے 24سالہ علی حسن رضا کے والد احمد رضا نے بتایا کہ ان کا بیٹا سکالر شپ پر یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریلیشن شپ میں پی ایچ ڈی کررہا تھا گزشتہ شب جب وہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں سو رہا تھا کہ تین نامعلوم غنڈوں نے اس پر لوہے کے راڈ سے حملہ کردیا اسے انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا یونیورسٹی کے دیگر طلبہ کی آمد پر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے واقع کے بعد علی حسن رضا کو زخمی حالت میں نئی دہلی کے ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

علی حسن رضا کے والد کا کہنا ہے کہ علی حسن واحد پاکستانی طالبعلم ہے جو کہ پونڈی چیری میں زیر تعلیم ہیں علی حسن کا ہاسٹل یا یونیورسٹی میں کسی سے جھگڑے نہیں ہوا وہ سکالر شپ پر تعلیم حاصل کررہا تھا علی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ان کی کمر پر بھی زخم کے نشانات ہیں ۔

ادھرپاکستان نے پاکستانی طالبعلم تشدد کے واقعہ پر بھارت سے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے رویے پر غور رنا ہوگا ، طالبعلم پر تشدد افسوسناک ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستانی طلباء کی سکیورٹی خطرے میں ہے بھارتی ہائی کمیشن سے کہا کہ طا لبعلم پر تشدد کے واقعہ کی تفصیلات فراہم کی جائیں طالبعلم پر تشدد افسوسناک ہے امید کرتے ہیں کہ بھارت اپنی ذمہ داری پوری کرے گا اور طلبا کی سکیورٹی کا مناسب بندوبست کرے گا ۔ طالبعلم پر تشدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گا طا لبعلم پر تشدد پر بھارت سے احتجاج بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت زیارت کیلئے جانے والے زائرن کو ویزے نہیں دیتا اور اگر کوئی علم کے لیے چلا جاتا ہے تو ایسے واقعات ہوجاتے ہیں یہ سنجیدہ معاملہ ہے بھارت کو اپنے رویے پر غور کرنا ہوگا ۔