امریکا پاکستانی مصنوعات کواپنی منڈیوں تک رسائی دے، امداد کے بجائے تجارت پر انحصارسے پاکستانی معیشت کی حوصلہ افزائی ہوگی؛وزیر تجارت خرم دستگیر،پاکستان معاشی سفارت کاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتا ہے؛عالمی اقتصادی امورکیلئے قومی سلامتی کی نائب مشیر ملاقات ،ٹیکسٹائل مصنوعات کی گول میز کانفرنس سے خطاب

جمعہ 16 مئی 2014 07:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے تا کہ امداد کے بجائے تجارت پر انحصار میں توسیع کے ذریعے پاکستانی معیشت کی حوصلہ افزائی کی پالیسی کو تقویت حاصل ہوسکے۔گزشتہ روز واشنگٹن میں عالمی اقتصادی امور کے بارے میں قومی سلامتی کی نائب مشیرکیرولائن ایٹکنسن سے ملاقات ،ٹیکسٹائل مصنوعات کے بارے میں گول میز کانفرنس اورامریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت معاشی سفارت کاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فورمین سے پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک بہتر رسائی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کے اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پر جوائنٹ ایکشن پلان ترتیب دیا گیا جس سے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔ خرم دستگیرنے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں،پاکستان امریکہ سے امداد کے بجائے تجارت چاہتا ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو حقیقی معنوں میں مظبوط بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :