لائن آف کنٹرول پر بٹل پو نچھ سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فا ئرنگ،پا ک فوج کی جوابی کارووائی، دشمن کی گنوں کو خاموش کردیا ، بھارتی افواج کی بلااشتعال سے سول آبادی میں شدید خوف و ہراس،عالمی برادری بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لے، سیاسی ،سماجی رہنماؤں کا مطالبہ

جمعہ 16 مئی 2014 07:28

ہجیرہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)بٹل پو نچھ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فا ئرنگ،پاک فوج کی جوابی کارووائی نے دشمن کی گنوں کو خاموش کردیا،تاہم بھارتی افواج کی فائرنگ سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوئی بھارتی افواج کی بلااشتعال سے سول آبادی میں شدید خوف و ہراس، سیاسی ،سماجی رہنماؤں نے بھارتی فائرنگ کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول بٹل سیکٹر پر بھارتی افواج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فائرنگ شروع کردی بھارتی افواج کی شدید فائرنگ سے مقامی آبادی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم پاک فوج کی بروقت اورجوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئی بھارتی افواج نے فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رکھا واضع رہے کہ گزشتہ تین ،چار روز بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں رات کو بھارتی افواج نے فائرنگ کا سلسلہ شروع رکھا ہے بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ پر سابق وزیر حکومت سردار عبد القیوم نیازی ،سابق مشیران حکومت سردار امجد یوسف،سردار عبدالمنان گوھر ،مسلم کانفرنس حلقہ ایک عباسپور کے صدر ملک محمد افسر خان ،ڈپٹی ایڈمنسٹر سردار عبدالغفور ،پریس کلب ہجیرہ کے سنیئر صحافی شوکت بٹ نے شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارتی جارحیت کا فوری طور پر نوٹس لے ۔